چیف سلیکٹر بھی ٹور سلیکشن کمیٹی کا ’’غیر اعلانیہ‘‘ حصہ
مینجمنٹ پی سی بی کے فیصلے پر ناخوش، ناراضگی کا اظہار کرنے سے گریز
مینجمنٹ پی سی بی کے فیصلے پر ناخوش، ناراضگی کا اظہار کرنے سے گریز. فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ورلڈکپ کے دوران چیف سلیکٹر بھی ٹور سلیکشن کمیٹی کا ''غیر اعلانیہ'' حصہ ہوںگے۔
ورلڈکپ میچز کی پلیئنگ الیون منتخب کرنے میں انضمام الحق کی رائے بھی شامل ہو گی،عموماً 15 رکنی اسکواڈ منتخب کرنے کے بعد سلیکٹرز کا کام ختم ہو جاتا ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ اس بار نئی روایت قائم کر رہا ہے، کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کے ساتھ ٹور سلیکشن کمیٹی کا انضمام بھی حصہ ہوں گے، اس فیصلے کو ٹیم مینجمنٹ پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہی مگر زبان سے اظہار کرنے سے گریز کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انضمام نے انگلینڈ پہنچتے ہی آرتھر پر واضح کر دیا تھا کہ وہ یہاں صرف میچز دیکھنے نہیں آئے بلکہ سلیکشن کے عمل کا بھی حصہ ہوں گے جب کہ گزشتہ روز سابق کپتان ناٹنگھم میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی پہنچ گئے اور کھلاڑیوں کو مشوروں سے نوازا۔
ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصے قبل جب انضمام نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے انگلینڈ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تو اسے اتنی پذیرائی نہیں ملی، ایسے میں انھوں نے یہ کہا تھا کہ وہ پلیئرز کو بیٹنگ میں بہتری کیلیے ٹپس بھی دیں گے۔
یاد رہے کہ انضمام الحق کو یومیہ 500 ڈالرز (تقریباً75 ہزار پاکستانی روپے) بطور الاؤنس دیے جا رہے ہیں، جہاز کا بزنس کلاس کا ٹکٹ سوا چار لاکھ روپے کا آیا تھا، مجموعی طور پر ان کے دورے پر 12 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی،انضمام کی واپسی کے بعد ٹور سلیکشن کمیٹی کپتان، کوچ اور منیجر پر مشتمل ہوا کرے گی۔ ورلڈکپ کے بعد نئے سلیکٹرز کا تقرر تقریباً یقینی ہے۔