میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اورماڑہ میں نئے بیس کا افتتاح کر دیا

مہمان خصوصی ڈی جی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن کو بیس متعلق بریفنگ دی گئی

کراچی : ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن اورماڑہ بیس کے افتتاح کے بعد دعا کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اورماڑہ میں نئے بیس کا افتتاح کردیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق اورماڑہ میں قائم ہونے والے نئے بیس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن تھے، انھیں قائم ہونے والے بیس کے مشن، ٹاسک اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔


ترجمان کے مطابق بیس باقاعدہ پیٹرولنگ کے ذریعے پاکستانی سمندری حدود میں موثر نگرانی کیلیے سود مند ثابت ہوگا، آبی وسائل کے غیر قانونی استحصال کا تحفظ کرنے میں مدد ملے گی، بیس اورماڑہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ماہی گیروں کو مدد فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، سمندر میں مچھلی کے شکار کیلیے جانے والے بوٹس کی رجسٹریشن اور عوامی مدد کیلیے بھی معاون ہوگا۔

ترجمان کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں وسیع رقبے پر میری ٹائم امورکے نفاذ کی ذمے دار ہے، جو مشرق میں سرکریک اور مغرب میں گواتربے تک ایک ہزارکلو میٹر اور 2 لاکھ 95 ہزار مربع کلو میٹر علاقے پر محیط ہے، قومی ذمے داریوں کو پورا کرنے کیلیے سمندر میں قانونی اجارہ داری قائم کرنے اور پاکستانی پانیوں کو کسی بھی غیر قانونی مقصد کے استعمال سے بچانے کیلیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔
Load Next Story