ماہ مئی نے بالآخر رنگ دکھا دیا سورج کا پارہ چڑھ گیا

درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ فوٹو : فائل

لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر آ گئی ہے اور سورج نے آگ برسانا شروع کردی۔


ملک بھر میں شاہراہیں گرمی کی شدت سے پگھلنے لگیں، مشروبات اور اے سی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جب کہ آج موسم مزید گرم رہے گا۔

ماہ مئی میں گرمی ، بارش اورتیز ہواوں کا سلسلہ رہا جس سے موسم قدرے خوشگوار رہا لیکن اب لاہور سمیت پنجاب اورملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کی وجہ سے گرمی میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
Load Next Story