بجلی کی پیداوار کیلیے حکومت قابل تجدید توانائی کو فروغ دے ماہرین

دیگر ملکوں میں سب سے پہلے وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں کے دفاترکو متبادل توانائی پرمنتقل کیا گیا

بیٹری بنانیوالی کچھ کمپنیاں بقاکی جدوجہد کررہی ہیں جبکہ کچھ کمپنیاں ٹیکس چوری میں ملوث ہیں فوٹو : فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دے اور قومی مفاد کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔


30 جون 2018 تک ملک کی بجلی کی پیداوار 34 GW تھی اور اس میں 4.2فیصد قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی شامل ہے۔ ایک منصوبے کے تحت اس حصے کو مزید بڑھا کر 2030 تک30 فیصد بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے ( ان میں بڑے ہائیڈرو پاور شامل نہیں ہیں)۔

پاکستان میں سولر انرجی کے وسائل اندازاً 100,000MW ہیں، پاکستان میں سولر انرجی کے وسیع مواقع ہیں اور روشنی کی اثریت 4.5-7.0 kWh/m²/day ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سولر انرجی کا استعمال چھوٹے پیمانے سے فروغ دے سکتی ہے ۔
Load Next Story