پاکستان وامریکا میں تجارت وسرمایہ کاری کوفروغ دینے پراتفاق
امریکی سینئرٹریڈ ڈائریکٹرکی سربراہی میںوفدکی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات
امریکی سینئرٹریڈ ڈائریکٹرکی سربراہی میںوفدکی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات فوٹو: فائل
پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات کو فروغ دینے اورجاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ اس ضمن میں امریکی سینئر ٹریڈ ڈائریکٹر کمبلیریلی کلیمین کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلی سطح کے امریکی وفد نے پیر کو وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی،
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے پر اتفاق ہوا اور ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک کے حکام نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے اقتصادی صورتحال پر بہتر اثرات مرتب ہونگے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات بھی مزید فروغ پائیں گے۔
اس موقع پر سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری کامرس اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔