کراچی حصص مارکیٹاتارچڑھاؤمزید21پوائنٹس کمی
کراچی حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ۔
کراچی کی کشیدہ صورتحال برقرار رہنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپنائے رکھا۔ فوٹو: فائل
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی کاروباری صورتحال اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے67.04 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔
کراچی کی کشیدہ صورتحال برقرار رہنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپنائے رکھا اور تجارتی سرگرمیاں انتہائی محدود رہیں، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 21 لاکھ59 ہزار667 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک موقع پر112 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے49 ہزار771 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے4 لاکھ59 ہزار686 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے 89 ہزار722 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے89 ہزار722 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے19 لاکھ51 ہزار460 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 21.60 پوائنٹس کی کمی سے 22214.73 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس6.39 پوائنٹس کی کمی سے 17282.84 اور کے ایم آئی30 انڈیکس224.42 پوائنٹس کی کمی سے 37908.82 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت33.07 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ74 لاکھ11 ہزار730 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار349 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں95 کے بھاؤ میں اضافہ، 234 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔