ڈالرکے انٹربینک اوراوپن مارکیٹ ریٹ1045روپے ہوگئے

بیرونی ادائیگیوں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میںکمی ہوئ

امریکی ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 50 پیسے بڑھ کر104.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئا. فائل؛ فوٹو

ISLAMABAD:
بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میںکمی ہوئی۔

جسکے نتیجے میں امریکی ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 50 پیسے بڑھ کر104.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر104.50 روپے رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافے کے باوجود متعلقہ ریگولیٹر منی مارکیٹ میں مداخلت نہیں کررہا ۔




تاہم درآمدی اور تجارتی شعبہ امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے خوفزدہ ہے کیونکہ ان شعبوں کا خیال ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں کاروباری لاگت بڑھ جائے گی اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا جس سے مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا۔
Load Next Story