سانگھڑ جھیلوں پر قبضے کیخلاف فشر فوک فورم کا مظاہرہ
لائسنس ہونے کے باوجود مچھلی کا شکار نہیں کرسکتے، فاقہ کشی پر مجبور ہیں، مظاہرین
ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کے باوجود بااثر وڈیرے قبضہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں.
ضلع سانگھڑ میں میٹھے پانی کی جھیلوں پر قبضے کے خلاف فشر فوک فورم ضلع سانگھڑ کا واڈ کی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔
اس موقع پر ضلعی صدر محمد حسین ملاح، ایوب ملاح، میرس مری، رضوان سومرو، یار محمد شیخ، رمضان ملاح ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانگھڑ کی میٹھے پانی کی جھیلوں منو جھیل، نوگا چو جھیل، چھہ والی جھیلو دیگر پربااثر وڈیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کے باوجود بااثر وڈیرے قبضہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، لائسنس ہونے کے باوجود ماہی گیر مچھلی کا شکار نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ہمارے اہل خانہ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں، ضلعی انتظامیہ سانگھڑ کو اطلاع کے باوجود قبضہ ختم نہیں ہوا۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ جھیلوں پرقبضے کا نوٹس لیں۔