قاضی احمد باپ نے غیرت کے نام پر جواں سال بیٹی کو قتل کر دیا

ملزم صادق گھلو نے سیاہ کاری کے الزام میں بیٹی پر اندھا دھند گولیاں برسادیں، ملزم فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کے رابطے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

باپ نے غربت کے نام پر جواں سال بیٹی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے نواحی گائوں عمر چھٹو میں محمد صادق گھلو نے اپنی نوجوان بیٹی قائمہ گھلو کو سیاہ کاری کے الزام میں پستول سے فائر کرکے قتل کردیا۔

اطلاع پر قاضی احمد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔




ملزم جائے واردات سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کے رابطے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Load Next Story