متاثرین کی بحالی کیلیے کوششیں جاری ہیں ڈی سی مٹیاری

گوٹھ چاندی بھچو کے سیلاب متاثرین میں خیمے اور اشیائے خور و نوش تقسیم

ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں۔ فوٹو: شاہد علی / ایکسپریس

ڈپٹی کمشنرمٹیاری فیاض حسین عباسی نے کھنڈو میں گوٹھ چاندی بھچو کے کچے کے سیلاب متاثرین میں خیمے اور اشیائے خور و نوش تقسیم کیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ریونیو مخدوم جمیل الزماں کی ہدایت پر ضلع میں کچے کے علاقے کے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور متاثرین میں اشیائے خور و نوش اور خیموں کی تقسیم کا عمل جاری ہے، چند روز قبل تعلقہ سعید آباد کے کچے کے متاثرین میں بھی امدادی سامان تقسیم کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کچے کے میں تقریباً 32 دیہات ہیں، جن میں سے 12 مٹیاری،11 ہالا اور 9 سعید آباد تعلقہ میں واقع ہیں۔سرکاری اسکولوں میں 9 ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کے لیے زندگی کی بنیادی سہولتیں موجود ہیں۔




ڈی سی نے کہا کہ ہالا پرانا اور بھانوٹ بند کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے محکمہ آبپاشی کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کچے کے علاقے سے بیشتر لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں اور ان کی بحالی کے لیے بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story