رمضان میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں 24 گھنٹے میں 58 موٹر سائیکلیں چوری

عیدگاہ تھانے کے باہرسے بائیک چوری کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی،ملزم بائیک چراکرفرارہوگیا

موٹر سائیکل لفٹروں نے مختلف علاقوں سے58موٹرسائیکلیں چوری اورچھین لیں،سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ضلع وسطی سے چوری اور چھینی گئیں،پولیس ذرائع فوٹو:فائل

شہر قائد سے ہر گھنٹے ایک سے زائد موٹر سائیکل چوری یا چھینی جانے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 موٹرسائیکلیں چوری یا چھین لی گئیںرمضان المبارک میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اچانک تیزی آ گئی۔


تفصیلات کے مطابق شہر میں رمضان المبارک کے دوران اچانک اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی تیزی آ گئی ہے، مسلح لیٹرے جب چاہیں اورجہاں چاہیں دن دہاڑے واردات کرکے با آسانی فرار ہونے میں کا میاب ہو جاتے ہیں، پولیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اسٹریٹ کرائم کی ایک ایسی ہی واردات عیدگاہ تھانے کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر پر آگئی فوٹیج میں ایک ملزم کو شہری کی موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 58موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ضلع وسطی سے چوری و چھینی گئیں ضلع وسطی سے چوری اور چھینی جانے والے موٹر سائیکلوں کی تعداد 19 ہے اسی طرح ضلع شرقی سے 10 موٹر سائیکلیں ،ضلع کورنگی سے9 موٹر سائکیلیں ، ضلع غربی سے4 موٹر سائیکلیں، ضلع جنوبی سے8 موٹر سائیکلیں اور ضلع ملیر میں 5 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں۔
Load Next Story