یو ایس اوپن وینس اور سارا کو واپسی کے پروانے مل گئے
یو ایس اوپن میں وینس ولیمز کے ساتھ سارا ایرانی کو بھی واپسی کا پروانہ مل گیا۔
2مرتبہ کی یو ایس چیمپئن وینس ولیمز کو تین گھنٹوں کی سخت فائٹ کے باوجود ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ فوٹو: گیٹی امیجز/اے ایف پی
یو ایس اوپن میں وینس ولیمز کے ساتھ سارا ایرانی کو بھی واپسی کا پروانہ مل گیا، بارش کے باعث اینڈی مرے کو رات گئے میچ کھیلنا پڑا، بھارتی پلیئر سومدیو دیوورمن نے اپنا مقابلہ 8 گھنٹوں میں مکمل کیا۔
تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن میں بارش کی مداخلت کے باعث شیڈول کافی متاثر ہوا جس کی وجہ سے کئی ویمنز اور ڈبلز میچز ایک روز آگے کرنا پڑے، موسم کی اسی مداخلت کے باعث دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کا آغاز بھی فرسٹریشن سے بھرپور رہا، ان کا مقابلہ تاخیر کا شکار ہوتے ہوئے رات گئے شروع ہوا، جس میں انھوں نے فرنچ پلیئر مائیکل لودرا کو 6-2، 6-4 اور 6-3 سے شکست دی، تاخیر کی ایک وجہ اسی کورٹ پر ان سے قبل جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اور گلرمو گارشیا لوپیز کے درمیان 4 گھنٹے اور 13 منٹ تک جاری رہنے والا مقابلہ بھی تھا جس میں ارجنٹائن کے 6 سیڈڈیل پوٹرو نے کامیابی حاصل کی، گلرمو کی جانب سے باربار انجری ٹائم لینے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
بھارت کے سومدیودیوورمن بارش کی وجہ سے باربار رکنے والے 8 گھنٹے طویل مقابلے میں لوکاس لاسکو کو زیر کرکے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، آسٹریلیا کے جرگن میلزر کو روس کے ایوجنی ڈونسکوے نے مات دے دی۔ ویمنز میں2مرتبہ کی چیمپئن وینس ولیمز کو تین گھنٹوں کی سخت فائٹ کے باوجود ایونٹ سے باہر ہونا پڑا، چین کی ژینگ جی نے فتح کی بدولت تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، اسپینش کارلا سواریز نے امریکا کی کوکوکو ہرایا، برطانیہ کی لیورا رابسن، امریکی سلونی اور ان کی ہم وطن جیمی ہیمپٹن بھی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔جمعرات کو اٹلی کی فلاویا پنیٹا نے ہم وطن سارا ایرانی کو6-3، 6-1 سے شکست دے کر حیران کر دیا۔