تیز رفتارٹریلر نے موٹروے پولیس کی خاتون اہلکارکوکچل دیا
مقتولہ نے شادی کے لیے چھٹی لی تھی اور واقعے کے وقت وہ چھٹیوں سے قبل آخری ڈیوٹی کر کے بھائی کیساتھ گھر جا رہی تھی۔
مقتولہ نے شادی کے لیے 20 روز کی چھٹی لی تھی اور واقعے کے وقت وہ چھٹیوں سے قبل آخری ڈیوٹی کر کے بھائی کیساتھ گھر جا رہی تھی۔ فوٹو: فائل
نیشنل ہائی وے اسٹیل ٹاؤن موڑ پرٹریلرکی ٹکرسے موٹر وے پولیس کی موٹرسائیکل سوار خاتون اہلکارجاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون موڑ کے قریب ٹریلر ڈرائیورکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ راحیلہ بلقیس دختر راج علی ہلاک جبکہ اس کا بھائی فدا اﷲ زخمی ہو گیا،متوفیہ کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ،موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ متوفیہ اسٹیل ٹاؤن کے قریب کی رہائشی اور موٹر وے پولیس میں کانسٹیبل ( ایل جے پی او ) تھی، مقتولہ نے شادی کے لیے 20 روز کی چھٹی لی تھی اور واقعے کے وقت وہ چھٹیوں سے قبل آخری ڈیوٹی کر کے بھائی کیساتھ گھر جا رہی تھی۔