صدر زرداری نے 11 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ایڈوائس دی تھی، 8 سندھ ہائیکورٹ اور 3 بلوچستان ہائیکورٹ میں مقرر ہونگے

ان ججز کو سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایک سال کیلیے مقرر کیا گیا ہے، ترجمان ایوان صدر۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ ہائی کورٹ میں 8 اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پرشوکت علی میمن، مسزاشرف جہاں، شاہنواز طارق، عبدالمالک گدی، نذر اکبر، محمد جنید غفار، ظفر احمد راجپوت اور حسن فیروزکوایک سال کے لیے بطور ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔




ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرادری نے وزیرا عظم کی ایڈوائس پر شکیل احمد، محمد اعجاز سواتی اور محمد کامران ملاخیل کی بطورایڈیشنل جج بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک سال کے لیے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
Load Next Story