کراچیکچھی برداری کا سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرہ

لیاری میں امن قائم کیا جائے، خواتین، بچے اور بزرگ افراد پر مشتمل مظاہرین کا مطالبہ

کراچی :کچھی برادری کی خواتین لیاری میں بدامنی کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری آفس کے سامنے پلے کارڈ اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں ۔ فوٹو : محمد عظیم /ایکسپریس

سپریم کورٹ کرا چی رجسٹری میں امن و امان کیس کی سماعت کے دوران لیاری کی کچھی برداری نے عدالت کے باہراحتجاج کیا۔

مظاہرین نے لیاری میں امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔کراچی کی صورتحال پرچیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ کی جانب سے بدامنی کیس کی کراچی رجسٹری میں سماعت شروع ہوئی توامن و امان کی مخدوش صورتحال سیتنگ لیاری کی کچھی کے برداری کے افرادسپریم کورٹ کے باہرپہنچ گئے۔




مظاہرین میں شریک خواتین، بچے اور بزرگ افراد نے لیاری میں امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کرنے والوں نے مختلف نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔خواتین مظاہرین نے عدالت کی جانب بڑھنا چاہا تو لیڈیز پولیس اہلکاروں نے انھیں روک دیا۔
Load Next Story