کراچی میں کسی جماعت کیخلاف آپریشن نہیں ہورہا شرجیل میمن

فاروق ستار،فیصل سبزواری سمیت متحدہ کے کسی رکن کوگرفتارنہیں کیاجارہا،وزیراطلاعات سندھ

فاروق ستار،فیصل سبزواری سمیت متحدہ کے کسی رکن کوگرفتارنہیں کیاجارہا،وزیراطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں کسی بھی جماعت کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہورہا۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار،فیصل سبزواری سمیت کسی بھی رکن قومی اسمبلی اوررکن صوبائی اسمبلی کوگرفتارنہیں کیاجارہا،جن لسٹوں کافاروق ستارنے ذکرکیاہے وہ حقائق پرمبنی نہیں،حکومت سندھ کی جانب سے پولیس اوررینجرزسمیت تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کودہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن کیلیے شروع سے ہی فری ہینڈدیاگیاہے ۔




جمعرات کوجاری بیان میں انھوں نے کہاکہ کراچی میں کسی بھی علاقے میں جہاں دہشت گردوں کے موجود گی کی اطلاع ہوگی وہاں رینجرزاور پولیس کارروائی کرے گی،رینجرز اورپولیس ماضی میں ٹارگٹڈآپریشن کرکے دہشتگردوں بھتہ خوری کوگرفتارکیاہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکیخلاف کارروائی کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے پیپلزپارٹی اور حکومت پرتمام لگائے گئے تمام الزامات بے بنیادہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story