بھتہ خوری کے خاتمے کیلیے اسمبلی میں بل پیش کرینگے وزیراعلیٰ
چالان انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں کیاجائیگا،چیمبرآف کامرس میں اجلاس سے خطاب
سندھ حکومت بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمزکے خاتمے کیلیے موثرکارروائی کرے،تاجررہنما فوٹو: فائل
RAJANPUR:
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ بھتہ خوری کے خاتمے کیلیے سندھ اسمبلی میں بل پیش کیاجائیگاجس کے بعدبھتہ خوری کے کیسززکاانسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں چالان کیاجائے گا ۔
یہ بات انھوں نے جمعرات کوکراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے اعلیٰ سطح کے وفدکے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پرکہی۔اجلاس میں ممتاز تاجر رہنما سراج قاسم تیلی،زبیرموتی والا،ہارون آگر،ہارون چاندوالاجبکہ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگربھی اجلاس میں شریک تھے۔ کے سی سی آئی وفدنے کراچی میں امن و امان ، ٹارگٹ کلنگ،اسٹریٹ کرائم اوربھتہ خوری سمیت تاجر برادری کو درپیش مسائل سے وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری،بھتہ خوری اوراسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ مؤثرکارروائی کرے۔
تاجروں کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری حکومت سندھ کی ہراقدام کی بھرپور حمایت کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سائٹ اوراولڈ سٹی ایریاز کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فور ی طورپرتعمیر ومرمت کی جائے گی اور انھوں نے اولڈ سٹی ایریامیں پولیس نفری میں اضافے کی بھی ہدایت کی۔