کراچی میں ابھی اور گرفتاریاں کی جائیں گی نوید قمر

آپریشن کیلیے سیاسی عزم چاہیے،شہاب الدین، شہر کو اسلحہ سے پاک کریں، عندلیب عباس

کراچی کے مسئلے پراتفاق رائے بہت مشکل ہے، فہد حسین کی ’’لائیوود طلعت‘‘میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمرنے کہا ہے کہ جب ایم کیوایم نے فوج کو بلانے کی بات کی تھی توہم نے اسی وقت یہ موقف اپنایا تھا کہ جب فورسزاقدامات کریں گی تو پھر بہت سے لوگ چیخیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''لائیو ود طلعت'' میں میزبان طلعت حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے وزیرداخلہ نے بہت ہی تفصیل سے بات کی ہے ہم نے اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز اور دیگر سیاسی حلقوں سے مشاورت کی ہے۔کراچی میں ابھی اور گرفتاریاں ہونی ہیں۔ کراچی میں بہت سے آپشن ہیں جن پرکام کیا جا سکتا ہے اگر فوج آتی ہے تو وہ آدھا نہیں پورا کنٹرول مانگتی ہے، ویسے بھی فوج آخری مرحلے پرآتی ہے۔ ن لیگ کے رہنما شہاب الدین خان نے کہا کہ ایسے آپریشن کوموثر بنانے کے لیے سیاسی عزم ہونا بہت ضروری ہے،آپریشن میں اپنے پرائے کی کوئی تمیز نہیں ہونی چاہیے۔




خدانخواستہ کراچی ایک ماہ کے لیے بند ہوا اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی تو رہی سہی معیشت بھی ختم ہو جائیگی۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ ہم کراچی کے امن کے لیے جوبہتر اقدامات ہوں گے ان کو سپورٹ کریں گے۔ سب کو پتہ ہے کہ کراچی کی بدامنی کے ذمے دار کون ہیں۔جب تک کراچی کو اسلحہ سے پاک نہیں کیا جائے گا معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ کراچی پر ہمارا موقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ امن قائم ہونا چاہیے۔ تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ کراچی کے مسئلے پراتفاق رائے بہت مشکل ہے، پچھلے کئی سالوں سے کراچی کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی گئی تمام سٹیک ہولڈرز سامنے ہیں لیکن عملی اقدامات کی کمی ہے۔ بڑا چیلنج یہ بھی ہے کہ بلاامتیازآپریشن کیسے کیا جائیگا۔
Load Next Story