22 جماعتوں نے گوشوارے جمع کرا دیے کل آخری دن ہے

148سے زائد جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے پاسکھاتوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

148سے زائد جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے پاسکھاتوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں فوٹو: ایکسپریس

الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنے کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا (کل) بدھ کوآخری دن ہے تاہم ابھی تک پاکستان تحریک انصاف،مسلم لیگ (ق)، جماعت اسلامی سمیت صرف 22 جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں جبکہ 148سے زائد جماعتوں نے کھاتوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔


الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنے اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے میں روایتی سست روی کا مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 29 اگست کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 170 سے زائد ہے ۔

الیکشن کمیشن نے 16 اگست کو سیاسی جماعتوں سے کہا تھا کہ وہ 29 اگست سے قبل اپنے کھاتوں کی تفصیلات فراہم کریں۔ اب سیاسی جماعتوں کے پاس صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ پولیٹیکل پارٹیزآرڈر 2002 کے مطابق جو سیاسی جماعتیں ہر سال مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندر اندر اپنے کھاتوں کی تفصیلات فراہم نہیں کرتیں انھیں انتخابات کے دوران انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جاتے۔
Load Next Story