عید الفطر تک تمام ہائیڈرنٹس شہریوں کیلیے کھول دیے گئے
وزیر بلدیات سعیدغنی کی ہدایت پر کمرشل ٹینکرز سروس بندکردی گئی،100فیصدکوٹہ شہریوں کے لیے مختص کردیاگیا،ذرائع
ہائیڈرنٹس اورٹینکرزمافیاکا عیدالفطرکے موقع پر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا منصوبہ بری طرح سے ناکام ہو گیا
حکمراں جماعت نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست پر جوابی وار کرتے ہوئے عیدالفطر تک تمام ہائیڈرنٹس شہریوں کیلیے کھول دیے ،کمرشل ٹینکرز سروس بند،100فیصد کوٹہ شہریوں کے لیے مختص کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کراچی میں پانی پر جاری سیاست میں تیزی آنے پر حکمراں جماعت نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے شہر بھر کے تمام ہائیڈرنٹس کو عیدالفطر تک شہریوں کیلیے کھول دیا ہے۔
مذکورہ ہائیڈرنٹس سے تمام کمرشل ٹینکرز کی سپلائی بند کرتے ہوئے100فیصد کوٹہ شہریوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکمراں جماعت کے جوابی اقدام سے ایک طرف تو شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے دوسری جانب ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز مافیاکی عیدالفطرکے موقع پر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا منصوبہ بری طرح خاک میں مل کر رہ گیا ہے،واضح رہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے شہریوں کو پانی سپلائی کے عمل کو فول پروف بنانے کے لیے ایم ڈی سیکریٹریٹ کے اہم افسران کو بھی خصوصی ٹاسک دیا ہے جبکہ تمام ہائیڈرنٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔
واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات سعید غنی کی منظوری سے ہائیڈرنٹس کو دیا جانے والا 100فیصد کوٹہ شہریوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ شہر کے غریب علاقوں مساجد اور امام بارگاہوں میں مفت پانی سپلائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے پانی پر سیاست کا ڈراپ سین ہوتا نظر آرہا ہے ،واٹر بورڈ حکام نے ہائیڈرنٹس سے پانی نہ ملنے کی صورت میں فوری شکایات درج کرانے کی بھی ہدایت کی ہے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔