پشاور فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افرادہلاک
ملزمان نے سول کالونی کے چوکیدارپرفائرنگ کی،اہلکاروں کے پہنچنے پرانھیں بھی نشانہ بنا ڈالا
ملزمان نے سول کالونی کے چوکیدارپرفائرنگ کی،اہلکاروں کے پہنچنے پرانھیں بھی نشانہ بنا ڈالا فائل فوٹو
کوہاٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروںسمیت تین افرادکو قتل کردیاملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم ایس پی سٹی کے مطابق بہت جلد ملزمان گرفتار کرلیے جائیںگے ایس پی سٹی آصف اقبال کے مطابق دو افراد نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں سول کالونی کوہاٹ روڈ کے چوکیدارپر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا اس دوران قریب ہی ڈیوٹی پر مامور رائیڈر اسکواڈ کے اہلکاروں کلیم اور صدیق فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس پر ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ کردی۔
جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ایس پی کے مطابق ملزمان کا جلد سراغ لگا لیاجائے گا انھوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔