مسئلہ کنڈیشنز میں نہیں ہمارے دماغ میں ہے ڈیموتھ نے پلیئرزکی خبر لے لی

ہفتے کو کھیلے گئے اس میچ میں پوری سری لنکن ٹیم 136 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی

ہفتے کو کھیلے گئے اس میچ میں پوری سری لنکن ٹیم 136 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی،: فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے اپنے بیٹسمینوں کی خبر لے لی۔


ان کا کہنا تھاکہ مسئلہ کنڈیشنز میں نہیں ہمارے دماغ میں ہے، ہفتے کو کھیلے گئے اس میچ میں پوری سری لنکن ٹیم 136 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں کیویز نے 10 وکٹ سے میچ جیت لیا تھا۔ کرونا رتنے کہتے ہیں کہ یہ بات درست ہے کہ نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی مگر یہ بولنگ پورے میچ میں ایک جیسی نہیں تھی، اس لیے اپنے خراب کھیل کا ذمہ دار کسی اور چیز کو نہیں ٹھہرانا چاہیے، لڑ کر ہارتے تب بھی کوئی بات نہیں تھی۔
Load Next Story