کراچی حصص مارکیٹ میں کاروباری صورتحال بہترنہ ہوسکی

کی ایس ای 100 انڈیکس54پوائنٹس گھٹ کر22161 پر بند ہوا۔

مارکیٹ سرمائے میں11 ارب67 کروڑکااضافہ،18 کروڑ53 لاکھ حصص کے سودے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی22200 کی حد بھی گر گئی اور65.30 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

تاہم کے ایم آئی30 و دیگر انڈیکسز میں اضافے کے سبب مندی کے باوجود حصص کی مالیت میں 11 ارب67 کروڑ5 لاکھ56 ہزار759 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر 67 لاکھ19 ہزار633 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر132 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال اور مختلف معاملات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کی وجہ سے سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں کی جانب سے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دینے سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔




ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے5 لاکھ60 ہزار872 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے11 لاکھ89 ہزار123 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے 47 لاکھ16ہزار64 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے2 لاکھ53 ہزار 575 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا، حصص کی خریداری کی نسبت فروخت کا رحجان غالب ہونے کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 53.88 پوائنٹس کی کمی سے22160.85 اورکے ایس ای30 انڈیکس 32.37 پوائنٹس کی کمی سے 17250.47 ہوگیا۔

جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس41.65 پوائنٹس کے اضافے سے37950.47 ہو گیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 4.47 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ53 لاکھ53 ہزار680 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار343 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں103 کے بھاؤ میں اضافہ، 224 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story