ماہ مئی میں 2708 موٹر سائیکلیں اور 4292 موبائل چھین لیے گئے
کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پرقابو پانے میں مکمل طور پرناکام ہوگئی ،سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی
مئی میں7ہزار سے زائد مختلف جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں،گلیوں ،سڑکوں ، دکانوں اوربسوں میں ہزاروں شہریوں سے لوٹ مار کی گئی،رپورٹ۔ فوٹو:فائل
کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پرقابو پانے میں مکمل طور پرناکام ہوگئی اور شہریوں کوجرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پرچھوڑدیا گیا جب کہ ماہ مئی میں7ہزار سے زاید مختلف جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، صرف 4 ہزار 292 شہریوں کوان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔
سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے146گاڑیاں چوری و اسلحے کے زورپر چھین لی گئیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں2 ہزار 708 شہری کو اپنی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں 4 ہزار292 شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔
مئی میں اغوا برائے تاوان کی ایک اور بھتہ خوری کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں،مئی میں فائرنگ اوردیگر قتل غارت گری میں31 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں چھینی و چوری کی گئی 49 گاڑیاں ، 235 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،مئی میں چوری اورچھینے گئے 285 موبائل فونزبھی برآمد کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم رمضان سے 27 رمضان تک شہر سے 113 گاڑیاں ، 2396 موٹر سائیکلیں اور 1418 موبائل فونز چوری و چھینے گئے۔