لوڈ شیڈنگ فری رمضان کا وعدہ پورا کر دیا عمر ایوب

لوڈ شیڈنگ فری رمضان تمام ڈسکوزافسران کی انتھک محنت کا اثر ہے، وزیر توانائی

لوڈ شیڈنگ فری رمضان تمام ڈسکوزافسران کی انتھک محنت کا اثر ہے، وزیر توانائی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ فری رمضان کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر دکھایا۔


عمرایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق لوڈشیڈنگ فری رمضان کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر دکھایا،پورے رمضان سحروافطار میں زیرو لوڈشیڈنگ ہوئی۔

وزیر توانائی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ فری رمضان تمام ڈسکوزافسران کی انتھک محنت کا اثر ہے۔ کوشش ہو گی کہ عید کے 3دن لوڈشیڈنگ نہ کریں ،8790فیڈرز میں سے 80فیصدفیڈرز پر چوری ختم ہو چکی،لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جا رہی۔
Load Next Story