دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں پلیجو

19 ہزار سے زائد جدید ہتھیاروں سے بھرے ہوئے کنٹینرز غائب کیے گئے، وفد سے گفتگو

آئی جی سندھ وضاحت پیش کریں کہ سپریم کورٹ کے کراچی بد امنی کیس کے فیصلے پر کتنا عمل درآمد کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان اس وقت تک بحال نہیں کیا جا سکتا جب تک کراچی کو مسلح دہشتگرد ونگز سے پاک نہیں کر دیا جاتا۔

قومی عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ ، ڈی جی رینجرز اور وفاقی وزیر داخلہ بتائیں کہ گزشتہ 10برسوں میں کتنے دہشتگرد گرفتار کیے گئے، کتنے دہشتگردوں کو سزائیں ہوئیں۔ آئی جی سندھ وضاحت پیش کریں کہ سپریم کورٹ کے کراچی بد امنی کیس کے فیصلے پر کتنا عمل درآمد کیا گیا۔




ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مہاجر ری پبلیکن آرمی موجود ہے، 19 ہزار سے زائد جدید ہتھیاروں سے بھرے ہوئے کنٹینرز کراچی میں غائب کیے گئے، جس کا حکومت نے بھی اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نجی آرمی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
Load Next Story