انگلش ٹینس پلیئر ڈین ایوانز نے باپ کی بدتمیزی کا بدلہ بیٹے سے لے لیا

برنارڈ ٹومک کے والد جون نے مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ پریکٹس کیلیے غیرموزوں قرار دے کر دھتکاردیا تھا، ڈین ایوانز

مجھے جون ٹومک کی بات پر ہنسی آئی تھی لیکن وہ میرے ذہن میں رہی اور میں نے ان کے بیٹے کو گرینڈ سلم میں ہرایا ہے۔ فوٹو: فائل

انگلش ٹینس پلیئر ڈین ایوانز نے باپ کی بدتمیزی کا بدلہ بیٹے سے لے لیا،ان کا کہنا ہے کہ میامی میں برنارڈ ٹومک کے والد جون نے مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ پریکٹس کیلیے غیرموزوں قرار دے کر دھتکاردیا تھا، جس کے بعد مجھے برنارڈ کیخلاف یوایس اوپن میں کامیابی پانے کیلیے تحریک ملی۔


واضح رہے کہ انگلش پلیئر نے گرینڈ سلم کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلین پلیئرکو 1-6،6-3،7-6(7/4) اور 6-3 سے مات دے کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، ایوانز نے کہا کہ اس وقت مجھے جون ٹومک کی بات پر ہنسی آئی تھی لیکن وہ میرے ذہن میں رہی اور آج میں نے ان کے بیٹے کو گرینڈ سلم میں ہرایا ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے برنارڈ سے کوئی عداوت نہیں کیونکہ اس موقع پر وہ وہاں موجود نہیں تھا، سب کچھ اس کے والد نے کیا۔
Load Next Story