سندھ اولمپک ایسوی ایشن کے تحت اسکول گیمز 8 سے11اکتوبر تک ہوں گے

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت اسکول گیمز 8سے11 اکتوبر تک ہوں گے.

ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن،فٹبال،ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال،تائی کوانڈواورمیراتھن، نیٹ بال، تھروبال، تائی کوانڈو میں حصہ لیں گے۔ فوٹو؛ فائل

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت اسکول گیمز 8سے11 اکتوبر تک ہوں گے، اس دوران گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔


بوائز کے لیے ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن،فٹبال،ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال،تائی کوانڈواورمیراتھن،گرلز کے لیے ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، نیٹ بال، تھروبال،تائی کوانڈو اورمیراتھن کے مقابلے ہونے ہیں،ایسوسی ایشن کے چیئر مین قمرالدین شیخ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،فاتح اسکول ایک لاکھ روپے انعام کا مستحق ہوگا،کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز،سرٹیفکیٹس ، شیلڈز اور دیگر انعامات دیے جائیں گے،اسکول گیمز کے لیے رجسٹریشن فیس25سو روپے مقرر کی گئی ہے، رجسٹریشن فارم21 ستمبر تک جمع ہوں گے،دریں اثنا ایونٹ آرگنائزرز کی میٹنگ 10 ستمبرکو ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہونی ہے۔
Load Next Story