جمہوریت کے ساتھ ساتھ کڑا احتساب بھی ضروری ہے طلبا
حالیہ الیکشن میں کچھ تبدیلی آئی، احمد طارق، نوجوان دوسروں تک علم پہنچائیں، مشرق خان
نا امید نہیں ہونا چاہیے، اقصیٰ بلال، میاں امجد، مونا پرکاش، حمزہ کی بھی لائیو ود طلعت میں گفتگو، فوٹو: فائل
یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور کے طالبعلم احمد طارق نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن سے کچھ تبدیلی آئی ہے، ابھی بہت تھوڑا عرصہ ہوا ہے اور اتنی کم مدت میں بہت زیادہ نتائج کی سوچ سوچنا قبل ازوقت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں میزبان سید طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اگلے10 برس میں پاکستان میں جمہوریت کی اصل شکل واضح ہوگی، ہماری عدلیہ نے بہت اچھے فیصلے کیے ہیں، یوسف رضا گیلانی اور پرویز مشرف کیخلاف فیصلے اس کا ثبوت ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کے بغیر عوام کو سکون نہیں مل سکتا۔ قائداعظم یونیورسٹی کی طالبہ اقصٰی بلال نے کہا کہ ہمیں ایک دم سے ناامید نہیںہونا چاہیے، تھوڑا وقت دینا پڑیگا ، عوام جمہوریت چاہتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ احتساب بھی چاہتے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم میاں امجد فیضان نے کہاکہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ایک تقریری مقابلے میں انعام لینے کی بجائے ان سے درخواست کی کہ ہمارے کالج میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا احتساب ہونا چاہیے جس پر انھوں نے ایک کمشن بنایالیکناس کی سفارشات پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا۔ملک میں جمہوریت کے ساتھ ساتھ کڑے احتساب کاہونا بہت ضروری ہے۔ بیکن ہائوس کے طالبعلم حمزہ خان نے کہا کہ میں نے کسی بھی جماعت کو ووٹ نہیں دیا، آئندہ اگر کوئی جماعت ٹھیک لگی تو پھر ضرور ووٹ ڈالوں گا۔ سندھ یونیورسٹی کی طالبہ مونا پرکاش نے کہا کہ جمہوریت احتساب کے بغیر ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر کوئی جسم ہوتا ہے۔