عراق بم دھماکوں میں خواتین و بچوں سمیت 33 جاں بحق
دھماکے سمارہ کی سبزی منڈی، قصبہ طوزخرماتو اور ابوغریب میں ہوئے، درجنوں زخمی
دھماکے سمارہ کی سبزی منڈی، قصبہ طوزخرماتو اور ابوغریب میں ہوئے، درجنوں زخمی، فوٹو: اے ایف پی/فائل
عراق میں3 مختلف بم دھماکوں میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق ہوگئے۔
علاقہ سمارہ میں بم دھماکے کے نتیجہ میں 3 خواتین، 2 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے، سمارہ قصبہ میں ایک معروف مارکیٹ میں اس وقت ٹرک بم دھماکا ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ سبزی اور پھلوں کی خریداری میں مصروف تھے۔ بغداد کے مضافاتی علاقہ ابو غریب میں کار بم دھماکے میں 5 افراد مارے گئے۔
عراق کے شمالی قصبہ تزخزماتو میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 11 افراد مارے گئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی بتائی جاتی ہے۔ قصبے کے میئر نے بتایا کہ داخلی راستے پر ایک بم دھماکا ہوا، جب مقامی لوگ دھماکے والی جگہ سے دوسری جانب بھاگ رہے تھے تو دوسرا دھماکا ہوگیا۔