چین میں خاتون نے شوہر کو قتل کر کے اس کے اعضا کتے بلیوں کو کھلا ڈالے

خاتون نے اسےاوربیٹی کو ڈانٹنے پر پہلے توشوہر کی درگت بنائی اور پھر گھر میں قید کر کے 3روز تک کھانا پینا بند کردیا

سزا کے خوف کے باعث خاتون کا کا وزن 7 کلو کم ہو گیا اوروہ شدید نفسیاتی دباؤ میں رہنے لگی، فوٹو:فائل

RAWALPINDI:

چین کے مشرقی صوبے میں خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد پہلے تو اس کی لاش کے اعضا پریشر ککر میں پکائے اورپھر اس کے بعد جانوروں کو کھلا ڈالا۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صونے ان ہوئی کے شہر لو آن میں خاتون نے شوہر کی جانب سے اسے اور بیٹی کو ڈانٹنے پر پہلے تو اس کی خوب درگت بنائی اور پھر اسے گھر میں قید کر کے تین روز تک اس کا کھانا پینا بند کر دیا جس کے با عث اس کی موت واقع ہو گئی، پولیس سے شواہد چھپانے کی غرض سے خاتون نے آرے کی مدد سے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے لاش کے اعضا کو پریشر ککر میں پکا دیا۔


مقامی پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سزا کے خوف کے باعث خاتون کا وزن 7 کلو کم ہو گیا اوروہ شدید نفسیاتی دباؤ میں رہنے لگی، اس کے بعد جب اس کا احساس جرم جاگاتو اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Load Next Story