بھارت دریائے سندھ سے نہر نکالنے کے منصوبے پر نصف کام مکمل کر لیا

نہر سے نہ صرف ملک کی زراعت کو نقصان پہنچے گا بلکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح کم ہو جائیگی۔

نہرکی تعمیر سے دریائے سندھ میں50 فیصد پانی کم ہوگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لداخ کے مقام پر دریائے سندھ سے نہر نکالنے کے منصوبے پر نصف سے زائد کام مکمل کر لیا، ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے لداخ کے ضلع لیہ کے مقام پر چینی سرحد کے قریب دم چوک کے علاقے کو سیراب کرنے کیلئے 2004 میں ساڑھے تین کلو میٹر لمبی نہر پر کام شروع کیا تھا، نہر کی تعمیر سے دریائے سندھ میں 50 فیصد پانی کم ہوگا۔


جس سے نہ صرف ملک کی زراعت کو نقصان پہنچے گا بلکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح کم ہو جائیگی، بھارت اسی علاقے میں دریائے سندھ پر متعدد چھوٹے بڑے پن بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔
Load Next Story