موسیقی سننے کی حد تک اچھی لگتی ہے حنا دلپذیر

اپنی شناخت بطوراداکارہ برقراررکھناچاہتی ہوں،خود گلوکاری کرنے کا کبھی نہیں سوچا

اپنی شناخت بطوراداکارہ برقراررکھناچاہتی ہوں،خود گلوکاری کرنے کا کبھی نہیں سوچا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی سننے کی حد تک اچھی لگتی ہے کبھی یہ نہیں سوچا کہ خود گلوکاری کروں۔

انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کہا کہ گزشتہ دنوں میرے حوالے سے یہ خبراڑائی گئی کہ میں باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کر رہی ہوں یہ سراسرغلط ہے کیونکہ میں اداکارہ ہوں اوراپنی شناخت بطور اداکارہ ہی برقرار رکھنا چاہتی ہوں۔




انکا کہنا تھا کہ میڈیا سے مجھے کوئی شکایت نہیں مگرمیں اپنے صحافی دوستوں کویہ کہنا چاہتی ہوں کہ میڈیاہمارے پاس بہت بڑی فورس ہے اگر اسکادرست استعمال کیاجائے توبہت کچھ بہتر ہوسکتاہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں ان دنوں اپنے کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہوں امید ہے ہمیشہ کیطرح عوام کو میرا کام پسند آئیگا۔
Load Next Story