پی سی بی کو 28 بلین روپے کی آمدنی بجٹ خسارہ 557 ملین تک پہنچنے کا امکان

پی سی بی کوتنخواہوں، ڈومیسٹک کرکٹ اور کھلاڑیوں کو ادائیگیوں کی مد میں بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

ہوم سیریز نیوٹرل وینیوز پر ہونے کی وجہ سے 857 ملین روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے، پی سی بی آفیشل۔ فوٹو: فائل

ملک سے باہر مسلسل ہوم سیریزکی میزبانی سے پی سی بی کا بجٹ خسارہ557 ملین روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔


ایک اندازے کے مطابق 2013-14 کے مالی سال کے دوران اسے2.8 بلین روپے کی آمدنی ہوئی مگر بجٹ خسارہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ایک بورڈ آفیشل کے مطابق اس کی وجہ 2009 سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا ہے، بورڈ کو ہوم اور انٹرنیشنل ٹورز اور ٹوئنٹی 20 جیسے مقبول ٹورنامنٹس کے انعقاد سے 2.8 بلین روپے کی آمدنی متوقع ہے لیکن تنخواہوں، ڈومیسٹک کرکٹ، ڈیولپمنٹ کے منصوبوں اور کھلاڑیوں کو ادائیگیوں کی مد میں بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل قریب میں ہوم سیریز نیوٹرل وینیوز پر کھیلنے کی وجہ سے 857.17 ملین روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے، اگر یہ سیریز پاکستان میں ہوتیں تو کہیں کم رقم خرچ ہوتی۔
Load Next Story