ویرات کوہلی نے شائقین کو دوران میچ اسمتھ کو ’ چیٹر ‘ کہنے سے روک دیا
ویرات کوہلی نے اپنے شائقین کی حرکت پر معافی بھی مانگی۔
ویرات کوہلی نے اپنے شائقین کی حرکت پر معافی بھی مانگی۔ فوٹو: فائل
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران اپنے شائقین کو اسٹیون اسمتھ کو 'چیٹر' کہنے سے روک دیا۔
آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران جس وقت کوہلی بیٹنگ کررہے تھے تب اسمتھ کو باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کیلیے بھیجا گیا، ان کے عقب میں موجود بھارتی تماشائیوں نے انھیں 'چیٹر چیٹر' کہہ کر پکارنا شروع کردیا جس پر کوہلی نے میدان کے وسط سے ہی اپنی ہیلمٹ پر موجود بھارتی نشان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھیں خاموش رہنے کو کہا۔
https://www.youtube.com/watch?v=Bg1H-zvqPg0
بعد ازاں ویرات کوہلی نے اپنے شائقین کی حرکت پر معافی بھی مانگی۔