رشی کپور سبھاش گھئی کی فلم ’’کانچی‘‘میں آئٹم ڈانس کریں گے

آئٹم ڈانس میں 90 رقاص بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، فلم 6 دسمبر کو ریلیز ہو گی

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کانچی 6 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں رشی کپور ایک آئٹم ڈانس میں سولو پرفارمنس دیں گے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور سبھاش گھئی کی فلم میں ''آئٹم ڈانس'' کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کانچی 6 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں رشی کپور ایک آئٹم ڈانس میں سولو پرفارمنس دیں گے۔ رشی کپور نے نوجوانی کے دنوں میں کئی آئٹم ڈانس کیے تھے تاہم عمر کے اس حصہ میں آئٹم ڈانس ملنے پر وہ کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔




آئٹم ڈانس کے لیے ایک بڑا سیٹ تیار کر لیا گیا ہے جس میں 90 رقاص ان کے ہمراہ ہوں گے۔ رشی کپور اس سے قبل 1980ء کی دہائی میں سبھاش گھئی کی فلم قرض میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
Load Next Story