معیاری اسکرپٹ ہوا تو فلم میں کام کروں گی ناہید شبیر

ناہیدشبیرکا کہنا تھا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کی آفرہوئیں اورمعیاری اسکرپٹ ہوا توضرورکام کرونگی

ناہیدشبیرکا کہنا تھا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کی آفرہوئیں اورمعیاری اسکرپٹ ہوا توضرورکام کرونگی۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ناہیدشبیرنے کہاہے کہ ہندوستان فلم کے اعتبار سے بہت بڑی انڈسٹری ہے وہاں ڈائریکٹرز فنکاروں سے کام لیناجانتے ہیں مگر پاکستان اپنے ڈرامے سے دنیا بھرمیں جانا جاتا ہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے فنون لطیفہ کے ہرشعبے میں طبعہ آزمائی کی ہے مگرخصوصا ڈرامے نے ہماری انٹرنیشنل شناخت بنائی ہے لوگ پاکستان سے باہر ہمارے ڈراموں کی بنیادپرجانتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ناہیدشبیرکا کہنا تھا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کی آفرہوئیں اورمعیاری اسکرپٹ ہوا توضرورکام کرونگی پاکستان میں فلم کی بحالی کے لیے تیزی سے کام ہورہاہے مگرحالات کومدنظررکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگاکہ ایک دوکنکرمارنے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑیگا۔ ہمیں متحدہوکراس کام کوسرانجام دیناہوگا۔ کراچی میں شوبز انڈسٹری زورپکڑرہی ہے نئے فنکاروں کومواقع فراہم کیے گئے توفائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
Load Next Story