رواں سال 8 کروڑ 82 لاکھ کلو تمباکو کی پیداوار کا امکان

گزشتہ سال سے ایک کروڑ 54 لاکھ کلو زائد، اضافی تمباکو برآمد کیا جاسکے گا، ٹوبیکو بورڈ

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ رواں سال تمباکو کی پیداوار ملکی ضروریات سے بہت زائد ہو گی۔ فوٹو: فائل

BRUSSELS:
رواں سال ملک میں 8کروڑ 82لاکھ 17ہزار کلو گرام تمباکو کی پیداوار متوقع ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت ایک کروڑ 54لاکھ37ہزار کلو گرام اضافی ہوگی۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ رواں سال تمباکو کی پیداوار ملکی ضروریات سے بہت زائد ہو گی لہٰذا امسال زائد تمباکو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے گا۔




انہوں نے بتایا کہ رواں سال تمباکو کی بہترین پیداوار سے نہ صرف ملکی ضروریات اور مقامی صنعت کی طلب کو باآسانی پورا کیا جا سکے گا بلکہ اضافی پیداوار کو بیرون ملک ایکسپورٹ بھی کیا جا سکے گا تاکہ اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جا سکے۔
Load Next Story