50 ہزار ٹن روسی گندم کی کھیپ آج کراچی پہنچے گی

5 لاکھ ٹن گندم کے سودے طے کیے گئے، اب تک 84 ہزار میٹرک ٹن گندم پہنچائی جا چکی

روسی گندم کے 5 لاکھ ٹن کے سودے کیے جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

GEORGETOWN:
گندم کی 50 ہزار ٹن کی تیسری کھیپ آج پیر کو کراچی پہنچے گی۔

اب تک 84 ہزار میٹرک ٹن گندم کراچی پہنچ چکی ہے۔ روسی گندم کے 5 لاکھ ٹن کے سودے کیے جاچکے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں گندم کی قیمت روسی گندم کی آمد کی ساتھ ڈیڑھ روپے کمی کے بعد39 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔




دوسری جانب گندم وافر مقدار میں ہونے کے باوجود عوام کو ڈھائی نمبر آٹا 42 روپے فی کلو جبکہ چکی کا آٹا 44 سے45 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
Load Next Story