سندھ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس متعدد فیصلوں کی منظوری
اساتذہ و افسران کی تقرری و ترقیاں، وائس چانسلر پروفیسر نذیر اے مغل نے صدارت کی
نصرت نعیم میمن، ڈاکٹر آفتاب احمد کاندھڑو اور عبدالطیف کورائی کو گریڈ19میں اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ یونیورسٹی جامشورو کے سینڈیکیٹ کا 186 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نذیر اے مغل کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں اساتذہ و ملازمین کی تقرری اور ترقی سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سنڈیکیٹ کے اراکین ڈاکٹر عبدالستار عالمانی، ڈاکٹر امان اللہ لغاری، ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی اور ڈاکٹر آغاز اسد نور کو اکیس ویں گریڈ میں پروفیسر مقرر کرنے اور سراج احمد نظامانی، محمد شعبان سہتو کو شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز میں گریڈ 18میں لیکچرار، عظیم احمد بھٹی کو لاڑ کیمپس بدین میں شعبہ کامرس میں لیکچرار، حاکم علی نہڑیو کو لاڑ کیمپس میں بزنس ایڈ منسٹریشن کے لیکچرار اور ثناء اللہ جمالی کو میتھامیٹکس کا لیکچرار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریشن کے غلام حیدر لاشاری، نانک رام بھاٹیا، غلام مرتضیٰ بھٹی، لیاقت علی قریشی اور حسین بخش کو گریڈ17سے 18 میں ترقی دی گئی، جبکہ ندیم بُٹ کو گریڈ 16 سے 17 میں جبکہ سینڈیکیٹ عبدالوحید ہیسبانی کو گریڈ 17 میں پبلک ریلیشن آفیسر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں نوید کریم شاہ اور صائمہ کامیان کو انیس ویں گریڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر صائمہ ناز خواجہ کو علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میں زولاجی کی اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ نصرت نعیم میمن، ڈاکٹر آفتاب احمد کاندھڑو اور عبدالطیف کورائی کو گریڈ19میں اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں صالحہ پروین اور ڈاکٹر حماد اللہ کاکیپوٹو کو گریڈ 21 میں پروفیسر، ڈاکٹر سراج کاندھڑو، ڈاکٹر نبی بخش ناریجو، جاوید احمد چانڈیو، عاشق علی جتھیال، ڈاکٹر شمیم سومرو اور ڈاکٹر فرح لالانی کو گریڈ 20 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر، ندا مرزا، ڈاکٹر محمد اکرم گلال، امداد علی خواجہ اور طارق علی بھٹی کو گریڈ19 میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح دیگر کئی اساتذہ اور انتظامی افسران کی ترقی اور تقرری کی منظوری کے علاوہ18جولائی2013 کو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔