ٹنڈوالٰہیار اسلحہ لائسنس بنوانے والوں سے عملے کی لوٹ مار

ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع اور باہر کے افراد سے کئی گنا زائد فیسوں کی وصولی

ٹنڈوالٰہیار میں اسلحہ لائسنس بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے. فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

ٹنڈوالہیار میں اسلحے کی فیس کی ناجائز وصولی۔ پستول کی 4ہزار اور شارٹ گن کی 2 ہزار روپے سرکاری فیس کے بجائے انکی فیس 12 سے 15 ہزار روپے وصول کی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار میں اسلحہ لائسنس بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، مبینہ طور پر سرکاری فیسوں کے علاوہ کئی کئی گنا زائد رقم وصول کی جارہی ہے، جسکے باعث عام آدمی اپنی حفاظت کیلیے اسلحہ لائسنس بنانے سے معذور ہے، سرکاری سطح پر پستول، رائفل کی فیس 4ہزار جبکہ شارٹ گن کی 2 ہزار روپے فیس مقرر ہے مگر ڈپٹی کمشنر آفس میں مطابق مذکورہ اسلحہ لائسنس کی فیس 12 سے 15 ہزار وصول کی جارہی ہے۔




دوسری جانب ضلع کے باہر کے افراد سے لائسنسوں میںمبینہ طور پر 15 سے 18 ہزار روپے فی لائسنس وصول کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی مد میں لوٹ مار کرنے میں ٹنڈوالٰہیار شہر کے اسلحہ ڈیلر بھی ملوث ہیں جبکہ وزارت داخلہ اور اسکے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
Load Next Story