جامعہ کراچی پروفیسر ولیکچرار کی نشستوں پر انتخابات 19 ستمبر کو ہونگے

ایل ایل ایم طلبا 15ستمبر تک بغیرلیٹ فیس کے متعلقہ کالجوں میںتھیسس جمع کرائیں

انتخابات میں شرکت کے لیے 5 ستمبردوپہر ایک بجے تک رجسٹرار آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات19ستمبر کو آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے۔

ان انتخابات میں شرکت کے لیے 5 ستمبردوپہر ایک بجے تک رجسٹرار آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں، حتمی امیدواروں کی فہرست 12 ستمبر کو دوپہر 3 بجے جاری کی جائے گی٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کی جانب سے ایل ایل ایم سال آخر کے طلبا کو مقالے جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں، طلبا متعلقہ کالجوں میں15ستمبر تک بغیرلیٹ فیس کے اور اس کے بعد 30 اکتوبر تک 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ مقالے جمع کراسکتے ہیں، مقالے کی کل 6 کاپیاں جمع کرانا ہونگی۔




مقالے کے ساتھ 1500 روپے کا پے آرڈر بنام ناظم امتحانات جامعہ کراچی اور دیگر ضروری کاغذات جمع کرانا لازمی ہیں، صرف زبانی امتحان میں شرکت کرنیوالے فیل طلبا مقالے کی4 کاپیاں مع7500 روپے پے آرڈر جبکہ صرف مقالے میں فیل ہونے والے طلبا مقالے کی 2 کاپیاں مع 7500 روپے کا پے آرڈر بنام ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
Load Next Story