ٹوئنٹی 20 رینکنگ الیکس ہالز نے برینڈن سے پہلی پوزیشن چھین لی
پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر فائز، بولنگ میں سعید اور حفیظ کی پوزیشنز برقرار
پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر فائز، بولنگ میں سعید اور حفیظ کی پوزیشنز برقرار۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی 20 میں 61 گیندوں پر 94 کی فتح گر اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹسمین الیکس ہالز نے برینڈن میک کولم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کی نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق الیکس ایک درجے ترقی کے بعد دنیا کے نمبرون بیٹسمین بن گئے، کیوی اوپنر ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد دوسرے درجے پر چلے گئے، شین واٹسن نے تیسری پوزیشن پر قدم جمائے رکھے جبکہ ان کے ہموطن ڈیوڈ وارنر بھی چوتھی پوزیشن پر موجود رہے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے دنیا کے پانچویں بہترین ٹی 20 بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی پلیئر موجود نہیں البتہ بولنگ میں اسپنر سعید اجمل نے دوسری اور قومی ٹی 20 کپتان محمد حفیظ نے تیسری پوزیشن سنبھالے رکھی، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
سری لنکا کے اجنتھا مینڈس چوتھے اور شکیب الحسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں، انگلش بولرز اسٹیون فن نے چھ درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ جیدڈیرن بیچ کو 12 درجے کی چھلانگ نے ساتویں نمبر پر پہنچادیا، بنگلہ دیشی بولر عبدالرزاق دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے، پراسپر اتسیا بھی دو قدم پیچھے ہٹنے پر نویں پوزیشن پر آگئے، ٹاپ ٹین کے آخری شریک نووان کو لاسیکرا کو بھی دو سیڑھیاں نیچے اترنا پڑا، ٹیموں کی پوزیشنز میں سری لنکا پہلے، پاکستان دوسرے، بھارت تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا ساتویں ، نیوزی لینڈ آٹھویں، آئرلینڈ نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔