ليبياكشتی ڈوبنے سے 3افراد ہلاک اور 36 لاپتہ ہوگئے

حادثہ گنجائش سے زيادہ افراد سوار ہونے كی وجہ سے پيش آيا .لاپتہ...

حادثہ گنجائش سے زيادہ افراد سوار ہونے كی وجہ سے پيش آيا .لاپتہ ہونے والوں كی تلاش شروع كر دی گئی ہے، فوٹو ؛ فائل

مصری غير قانونی تاركين وطن كو يورپ لے جانے والی کشتی ليبيا كے قريب بحيرہ روم ميں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاك اور 36لاپتہ ہو گئے۔



حکام کے مطابق حادثہ کشتی میں گنجائش سے زيادہ افراد سوار کئے جانے کے باعث پیش آیا.لاپتہ ہونے والوں كی تلاش شروع كر دی گئی ہے تاہم کسی کے زندہ بچجانے کاامکان بہت کم ہے


حادثے کا شکار کشتی میں سوار زندہ بچ جانے والے 23سالہ شخص محمد گوما عبدالقادر نے بتايا ،حادثے كے وقت كشتی ميں 40افراد سوار تھے، يہ كشتی ليبيا كے قريب مصری بندرگاہ سے يورپ كيلئے جا رھی تھی .


واضح رہے كہ ہزاروں افريقی باشندے بہتر روزگار كی تلاش میں غير قانونی طور پر يورپ جانے كيلئے یہی راستہ اختیار کرتے جن میں سے اكثر حادثات كا شكار ہو جاتے ہيں۔

Load Next Story