آسٹریلین ٹی 20 قائد نے فواد کے گُن گانے شروع کردیے
تابناک مستقبل کا حامل پاکستانی نژاد اسپنر ہمارے لیے میچ ونر ثابت ہوگا، جارج بیلی
تابناک مستقبل کا حامل پاکستانی نژاد اسپنر ہمارے لیے میچ ونر ثابت ہوگا، جارج بیلی۔ فوٹو: فائل
آسٹریلین ٹی 20 کپتان جارج بیلی نے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر فواد احمد کے گُن گانے شروع کردیے۔
انہوں نے انگلینڈ کیخلاف ہفتے کی شب منعقدہ سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں 25 رنز کے عیوض 3 وکٹوں کی پرفارمنس پیش کرکے خود سے وابستہ توقعات کو کسی حد تک پورا کیا، آسٹریلیا نے فواد کو نیشنل سائیڈ کا حصہ بنانے کیلیے اضافی کوششیں کیں، جس میں ان کی شہریت کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر مانیٹر کیا گیا اور پھر ایشنر کے دوران انہیں آسٹریلیا 'اے' کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں بھرپور پریکٹس کا موقع فراہم کیا گیا اور اب وہ محدود اوورز کے آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
جارج بیلی کا کہنا ہے کہ فواد ہمارے لیے 'میچ ونر' کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیلی نے فواد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اننگز کا اختتامی اوور تھمایا اور انہوں نے اپنے کپتان کی امیدوں کو پرا کرتے ہوئے پہلی گینڈ پر جوز بٹلر اور پھر چوتھی بال پر ایون مورگن کو ٹھکانے لگا کر انگلش ٹیم کو پانچ وکٹ پر 195 تک محدود کردیا۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں فواد اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو پر 43 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے، تاہم بیلی کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں پیش کردہ پرفارمنس خود فواد کیلیے بھی انتہائی شاندار ہے، ہم نے اس کی بولنگ میں کنٹرول اور اس کی صلاحیتوں کو پرکھا، بلاشبہ وہ ایسا پلیئر ہے جو ہمیں مستقبل میں کئی فتوحات دلا سکتا ہے، عمر سے قطع نظر اس کی پرفارمنس شاندار ہے، اس نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف کھیل کی اچھی خاصی معلومات رکھتا ہے بلکہ اس کی خود اعتمادی بھی زبردست ہے، 31 سالہ فواد نے 2010 میں پاکستان میں سیاسی حالات کے بعد آسٹریلیا کا رخ کیا تھا اور وہاں پناہ لے لی تھی لیکن اب وہ مکمل شہریت مل جانے کے بعد کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔