انقلاب ایران کا مخالف گروہ دہشت گردوں کی امریکی فہرست سے خارج
ایم کے او کا نام فہرست سے نکالنے کے لیے اسرائیلی لابی نے بھر پور اثر ورسوخ استعمال کیا، امریکی صحافی مارک کلن
اسرائیلی حکومت کے دبائو میںآکر اس گروہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالا ہے، مارک کلن کا انکشاف۔ فوٹو؛ فائل
امریکا نے انقلاب ایران کے مخالف دہشت گرد گروہ ''ایم کے او'' کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس امر کا انکشاف ماہر امریکی تجزیہ کار اور صحافی مارک کلن نے کیا۔ امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ دہشت گرد گروہ ایم کے او کانام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے کیلیے اسرائیلی لابی نے اپنا بھرپور اثر ورسوخ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایم کے او کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔
انھوں نے کہاکہ اگراس دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں بند نہ ہوئیں تو علاقے کو بہت نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے کہاکہ امریکا نے اسرائیلی حکومت کے دبائو میںآکر اس گروہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کے او نے انقلاب ایران کے بعد ایرانی قومی حکومت اور انقلاب کی مخالفت کرتے ہوئے ایران میں دہشتگردی شروع کی۔