گورنر مکہ کا غیر قانونی مقیم افراد کو سزائیں دینے کا اعلان
غیرقانونی طور پر مقیم شخص کو فوری طور پر ڈی پورٹ اور10سال کیلیے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا
غیر قانونی طور پر مقیم شخص کو ایک سال تک جیل میں بھی رکھا جاسکتا ہے، پرنس خالد۔ فوٹو؛ فائل
گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل بن عبدالعزیز نے حج کے موقع پر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف سزائوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پکڑے جانے والے شخص کو فوری طور پر ڈی پورٹ اور دس سال کیلئے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا۔
گورنر مکہ نے حج مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر حج سیزن کیلئے قواعد وضوابط کی منظوری کا اعلان بھی کیا۔ گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل بن عبدالعزیز نے کہا کہ عام طور پر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عمرہ پر آنے والے عازمین مقررہ وقت میں واپس جانے کے بجائے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرلیتے ہیں اور وہ حج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایسے تارکین وطن کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔ جو بھی شخص پکڑا گیا اسے ایک سال تک جیل میں بھی رکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد میں ملک بدر کرکے دس سال تک ان کا سعودی عرب میں داخلہ بندکر دیا جائیگا۔