ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
اسپیشل فورس کے ہر افسر اور اہلکار کو کوڈ کے نام سے پکارا جائے گا.
اسپیشل فورس کو ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے ناموں کی فہرست فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں اسپیشل فورس بنائی جائے گی، اسپیشل فورس کے ہر افسر اور اہلکار کو کوڈ کے نام سے پکارا جائے گا، اسپیشل فورس کو ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے ناموں کی فہرست فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے ڈی آئی جی ساؤن زون ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں اسپیشل فورس بنانے کی فیصلہ کیا ہے ، فورس میں شامل تمام افسران و اہلکاروں کو نام کے بجائے کوڈ نمبر سے پکارا جائے گا ، ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل فورس کے سربراہ کو شہر میں موجود ٹارگٹ کلروں کے ناموں کی فہرست فراہم کی جائے گی ، فورس آپریشن کے دوران چہرے پر نقاب استعمال کرے گی تاکہ ان کی شناخت نہ کی جاسکے ، ذرائع نے بتایا کہ فورس کو کھا گیا ہے کہ گرفتاری کے دوران اگر کوئی ٹارگٹ کلر مزاحمت کرے تو اسے وہیں پر گولی مار دی جائے اور فورس لاش وہیں چھوڑ کر واپس آجائے ۔