ہارون طارق نے O اور A لیولز میں 47 ’اے‘ لیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
اس سے قبل O لیولز میں 28 اے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے ہی زوہیب اسد کا تھا
O اور A لیولز کی 3 سالہ تعلیم میں 50 مختلف مضامین پڑھے، ٹیچرز نے بھرپور توجہ دی۔ فوٹو: فائل
لاہور:
پاکستانی طالبعلم ہارون طارق نے انٹرنیشنل جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (IGCSE) کے تحت یونیورسٹی آف کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشن میںاو اوراے لیول امتحانات میں 47اے لے کر عالمی ریکارڈقائم کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہارون طارق کے اہم مضامین میںانسان اورسماجی حیاتیات، اسلامیات اور کلچر، فزکس، کیمسٹری اورعالمی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ ہارون طارق فروبل انٹرنیشنل اسکول سے تعلق رکھتے ہیںاور ان کے اس کارنامے سے پاکستان سربلند ہواہے۔ اس سے قبلOلیولز میں 28 اے کاعالمی ریکارڈپاکستان کے ہی ایک اور طالبعلم زوہیب اسدنے قائم کیاتھا۔ ٹی وی کے مطابق ہارون نے بتایاکہ انھوںنےOاور Aلیولز کی 3 سالہ تعلیم میں 50 مختلف مضامین پڑھے۔
انھوں نے بتایاکہ 47اے حاصل کرناآسان نہ تھاکیونکہ میںنے فرنچ اورہسپانوی زبانیںبھی پڑھی تھیں۔ میں مستقبل میںانجینیئرنگ پڑھناچاہتا ہوںلیکن ابھی فیصلہ نہیں کیاکہ سافٹ ویئرانجینیئرنگ پڑھوںیا ایروناٹیکل انجینیئرنگ۔ میرے ٹیچرزنے مجھ پر بھرپور توجہ دی۔ اسکول کی پرنسپل شامیماکمال نے ہارون کی کامیابی پر کہاکہ کل کے قابل افرادکی تیاری میںاپنے اہم کردارپر مجھے فخرہے۔ دوسری جانب امتحانات کی ہیڈ سحر پیرزادہ نے کہاکہ ہمارے طالبعلم تعلیمی میدان میںعالمی ریکارڈقائم کررہے ہیں۔