پنجاب اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مزید 21 کروڑ خرچ کرنیکا فیصلہ
3 موبائل جیمرزخریدے جا ئینگے، پنجاب پولیس 3 قیمتی گاڑیاں 6 کروڑ میں خرید چکی ہے
100 میٹر تک موبائل فونز، وائر لیس اور ریموٹ کنٹرول سگنلز کو جام کیا جاسکے گا۔ فوٹو: فائل
پولیس نے وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مزید 21 کروڑ روپے خرچ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتہائی اہم شخصیات کی سیکیورٹی بہتر بنانے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے 21کروڑ روپے سے 3وہیکلزمائونٹڈ جیمرز خر یدے جا ئیں گے اور اس کیلیے آئندہ چند روز تک ٹینڈرزطلب کیے جائیں گے اور ان جیمرز کی خریداری کیلیے حکو مت پنجاب نے پو لیس کو21کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
پولیس افسران کے مطابق ان جیمرز کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ100میٹر تک موبائل فونز، وائر لیس اور ریموٹ کنٹرول سگنلزکو مکمل طور پر جام کر دیتے ہیں، وہیکلزمائونٹڈ جیمرز کی تنصیب کیلیے پنجاب پو لیس پہلے ہی 3 انتہائی قیمتی جیپیں6کروڑ روپے میں خر ید چکی ہے۔